گرین شرٹس کیلئے بڑی مشکل ، ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانی ہے تو آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے جیتنا ہوگا

30 تعبيرية جمعرات 12 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

گرین شرٹس کیلئے بڑی مشکل ، ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانی ہے تو آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے جیتنا ہوگا قومی کرکٹ ٹیم کو 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوران کم از کم ایک میچ ضرور جیتنا ہوگا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فروری میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز کرنے والے گرین شرٹس بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں۔ اگر وہ ٹیسٹ سیریز کی طرح ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ان کی اگلے ورلڈ کپ میں شرکت مشکل میں پڑ جائے گی۔اگلا ورلڈ کپ انگلینڈ میں 30 مئی سے 15 جولائی 2019 کے دوران کھیلا جائے گا۔