اظہرعلی کی انجری بگڑ گئی ، آسٹریلیا کیخلاف اگلے 2میچز سے باہر,محمد حفیظ ٹیم کی قیادت کریں گے

29 تعبيرية ہفتہ 14 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

اظہرعلی کی انجری بگڑ گئی ، آسٹریلیا کیخلاف اگلے 2میچز سے باہر,محمد حفیظ ٹیم کی قیادت کریں گے قومی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ، کپتان اظہر علی ہمسٹرنگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف اگلے 2ون ڈے میچز سے باہر ہو گئے۔قومی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے.

 
 

دنیا نیوز کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف برسبین میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو گیا جس کے بعد وہ کل ملبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے اور پھرپرتھ میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اظہر علی کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہی انہیں سیریزکے باقی میچز میں کھیلانے کا فیصلہ کیا جائے گا 

ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ اظہر علی کاسی ٹی سکین کرایا گیا ہے جس میں انجری ثابت ہوئی اور اب انہیں چند روز کیلئے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے قومی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی بیماری کے سبب ٹیم کو دستیاب نہیں اوراظہر علی کی غیر موجودگی میں  قومی ٹیم کی کمان محمد حفیظ کے سپرد کر دی گئی ہے.