پی سی ایل کا فائنل ہر حال میں لاہور ہی میں ہوگا، شہریار خان

69 تعبيرية اتوار 15 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

پی سی ایل کا فائنل ہر حال میں لاہور ہی میں ہوگا، شہریار خان لاہور :‌ چیئرمین پا کستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے تا ہم کوئی غیر ملکی آئے نہ آئے پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور ہی میں ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ شہریار خان نے بتایا کہ پی سی بی کی پوری کوشش ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ کو راضی کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں جب کہ جائلز کلارک اٹھائیس جنوری کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے ساتھ سیکورٹی وفد بھی لاہور آئےگا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوچکی ہے اور اب تک کی صورت حال سے جائلز کلارک کو بریفنگ دی جائےگی جس کو جاننے کے بعد ویسٹ انڈین بورڈ اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر آمادہ ہو جائے گی۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، چاہیں کوئی غیر ملکی پاکستان آنا چاہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں