میلبرن ون ڈے: آسٹریلیا 220رنز پر ڈھیر

79 تعبيرية اتوار 15 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

میلبرن ون ڈے: آسٹریلیا 220رنز پر ڈھیر میلبرن : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میں میربان ٹیم 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنز اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب جنید خان نے آسٹریلیا کے ان فارم بیسٹمین ڈیوڈ وارنر16رنز کےاسکور پر آؤٹ کیا۔ جنید خان نے اپنی عمدہ بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے اگلے ہی اوور میں عثمان خواجہ کو17رنز کے اسکور پراپناشکار بنایا۔ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 40 رنز کے مجموعی اسکور پرگری جب محمد عامر نے مچل مارش کوصفر پر آؤٹ کیا۔حسن علی نےٹریوس ہیڈ کو 29 رنز پرآؤٹ کرکے پاکستان کو 86رنز پرچوتھی کامیابی دلوائی۔ گلین میکس ویل گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی زچھی فارم میں نظر آئے اور انہوں نے اسمتھ کے ساتھ پانچویں وکٹ کےلیے 42 رنز جوڑے لیکن عماد وسیم نے23 کے انفرادی اسکور پر انہیں بولڈ کردیا۔ عماد وسیم نے آسٹریلوی کپتان کو 42ویں اوور میں 60 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا۔پاکستان کی جانب سے ساتویں وکٹ شیعب ملک نے لی،انہوں نے میتھیو ویڈ کو 35رنز پرآؤٹ کرکےپویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 206رنز پرگری جب مچل اسٹراک 3رنز کے انفرادی اسکور پر جنید خان کی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نےتین،جنیدخان،عماد وسیم نےدو،دو جبکہ حسن علی اورشعیب ملک نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسرے ون ڈے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میزبان ٹیم میں بِل اسٹین لیک کی جگہ جوش ہیزل ووڈ اور کرس لین کی جگہ پاکستانی نژاد عثمان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں اظہر علی جگہ اسد شفیق، وہاب ریاض کی جگہ جنید خان اور محمد نواز کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ مزید پڑھیں:پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں