میلبرن میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی زیادہ ترمایوس کن رہی

93 تعبيرية اتوار 15 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 73 منٹ)

شیئر کریں:

میلبرن میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی زیادہ ترمایوس کن رہی میلبرن : پاکستان کرکٹ ٹیم کا میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ریکارڈ کچھ خاص قابل ذکر نہیں ہے۔ شاہین بتیس سال سے اس میدان میں آسٹریلیا کے خلاف کوئی میچ نہیں جیتے، آسٹریلوی سرزمین پر شاہینوں کا ایک اور امتحان کل میلبرن میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے بھی پاکستان کی خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہیں۔ پاکستان نے مجموعی طور پر اس گراؤنڈ میں بائیس میچز کھیلے ہیں۔ صرف آٹھ جیتے، چودہ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف اس گراؤنڈ میں تیرہ میچز کھیلے اور تین میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے کینگروز کے خلاف اس میدان میں آخری جیت انیس سو پچاسی میں حاصل کی تھی۔ پاکستان نے آج تک میلبرن میں تین سو رنز نہیں بنائے۔ شاہینوں کا یہاں بہترین اسکور دو سو باسٹھ اور کم ترین اسکور ایک سو آٹھ رنز ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں