ماہرہ خان نے بھارتی مداح کی معصوم خواہش پوری کردی

113 تعبيرية اتوار 15 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 34 منٹ)

شیئر کریں:

ماہرہ خان نے بھارتی مداح کی معصوم خواہش پوری کردی بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری کے سفر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس کی پروموشن میں اپنے ہیرو کنگ خان کے ساتھ موجود نہیں تاہم وہ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نئی آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے محنت کررہی ہیں۔ فلم رئیس کی پروموشن کے لیے ایشیاء کی دس پرکشش خواتین میں شامل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کا سہارا لیا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اُن سے بات چیت کی۔ اس ضمن میں ماہرہ نے ایک خاص ہیش ٹیگ منتخب کیا اور اس پر آنے والے تقریباً ہرٹوئیٹ پر جواب دیا، اس دوران ماہرہ کے بھارتی مداح نے اُن سے معصومانہ خواہش کا اظہار کیا جسے انہوں نے فورا پورا کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بھارت کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ماہرہ سے معصوم سی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری ایک کزن پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہے، کیا آپ اُس کا نام لے کر ہیلو کہہ سکتی ہیں‘‘۔ بھارتی نوجوان کی معصوم خواہش کو دیکھتے ہوئے ماہرہ خان نے فوری جواب میں ’’ہیلو ماریہ‘‘ کا ٹوئیٹ کیا۔ Hello mariya! https://t.co/uBh2Mn9k3F — Mahira Khan (@TheMahiraKhan) January 13, 2017 اس پروموشن میں ماہرہ خان نے دیگر مداحوں کے سوالات کا جواب دیا اور اُن سے بات چیت بھی کی۔ یاد رہے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان بالی ووڈ کی پہلی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں