گیس کی دریافت، پاکستان کا پہلا نمبر، عالمی رپورٹ

91 تعبيرية اتوار 15 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 7 منٹ)

شیئر کریں:

گیس کی دریافت، پاکستان کا پہلا نمبر، عالمی رپورٹ واشگنٹن: دنیا بھر میں گیس اور تیل کی پیداوار سے متعلق ریسرچ مارکیٹ نے سہہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان دنیا کا واحد ملک قرار پایا ہے جو گیس کی دریافت میں سب سے آگے ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تیل اور گیس کی پیداوار پر ریسرچ مارکیٹ کی جانب سے سہہ ماہی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں گیس کی پیداوار وافر مقدار میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا گیس کی پیداوار کے معاملے میں دوسرے جبکہ یورپ تیسرے نمبر پر رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 کے چھ ماہ کے دوران گیس کے 30 سے زائد ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، امریکا اور ناروے گیس کی دریافت کرنے والے تین بڑے ممالک ہیں، پاکستان میں گزشتہ سال 2016 میں گیس کے سب سے زیادہ ذخائر دریافت ہوئے جبکہ آسٹریلیا اور یورپ میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گہرے پانی کے مقابلے میں زمین پر گیس کے ذخائر زیادہ دریافت ہوئے، علاوہ ازیں براعظم ایشیا گیس کی دریافت میں سرفہرست رہا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں