میلبرن، شاہینوں کی پہلی فتح، کینگروز کو شکست کا سامنا

29 تعبيرية پیر 16 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 7 بجکر 5 منٹ)

شیئر کریں:

میلبرن، شاہینوں کی پہلی فتح، کینگروز کو شکست کا سامنا میلبرن: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ میلبرن کے میدان سے پاکستان کرکت کے شائقین کے لیے اچھی خبر آئی ہے اظہر علی کے زخمی ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ کی قیادت میں دوسرا ون ڈے کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کو 221 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں شرجیل خان اور محمد حفیظ نے انتہائی پر اعتماد انداز میں آغاز کیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شرجیل خان 29 رنز بناکر پہلا شکار بنے۔ محمد حفیظ کے 74 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے پاکستان کے لیے ہدف کو مزید آسان بنا دیا جب کہ بابر اعظم نے پر اعتماد 34 رنز بنائے اس کے علاوہ شعیب ملک نے ٹیم کے مجموعی اسکور کو ہدف کے اور قریب لے گئے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 220 رنز پر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، کینگروز کپتان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ یاد رہے پاکستان نے 2005 کے بعد آسٹریلیا کو ان ہی کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے اس طرح پاکستان کو یہ کامیابی 12 سال بعد ملی ہے، پاکستان میں خوشگوار موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیئے گئے تحفے نے موسم کا لطف دوبالا کردیا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں