نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں کے شکست دے کر پہلا ٹیسٹ جیت لیا

26 تعبيرية پیر 16 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 43 منٹ)

شیئر کریں:

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں کے شکست دے کر پہلا ٹیسٹ جیت لیا نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں کے شکست دے کر پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دوسر اننگ میں صرف 160رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئی اور نیوزی لینڈ کو 217رنز کا انتہائی آسان ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔جس میں نیوزی لینڈ کے ولیمسن نے 104رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ ٹیلر 60رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بنگلہ دیش نے 595رنز بنائے جس میں آل راونڈر شکیب الحسن نے 217 ، مشفق الرحیم نے 159 رنز بنائے جبکہ تمیم اقبال، مومن الحق اور صابر رحمان نے نصف سینچریاں کیں۔بنگلہ دیش کے 595رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 539رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میں نیوزی لینڈ کی طرف سے لیتھم نے 177 ، ایم جے سانتر نے 73 ، کین ولیمسن اور نکولس نے 53,53 رنز بنائے۔ جس کے بعد بنگلہ دیش نے کو 56رنز کی برتری حاصل ہو گئی ،بنگلہ دیش دوسری اننگ میں اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور پوری کی پوری ٹیم صرف 160رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ،بنگلہ دیش کی جانب سے نیوزی لینڈ کیلئے 217رنز کا ہدف انتہائی آسا ن ثابت ہوئے جسے انہوں نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پرعبور کر لیا ۔