انٹرنیشنل رپورٹ سے کوئی ملزم ثابت نہیں ہوتا،رپورٹ توشہید بی بی کیخلاف بھی آئی تھی:خرم دستگیر

35 تعبيرية پیر 16 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

انٹرنیشنل رپورٹ سے کوئی ملزم ثابت نہیں ہوتا،رپورٹ توشہید بی بی کیخلاف بھی آئی تھی:خرم دستگیر ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل رپورٹ کی بنیاد پر کسی کو ملزم نہیں ٹھہرایا جاسکتا اور اگر ایسا ممکن ہے تو شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکیخلاف بھی ماضی میں رپورٹس آئی تھیں، ان کے بارے میں کیا خیال ہونا چاہیے؟

 خرم دستگیر کا پانامہ کیس پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپریل 2016میں پانامہ پیپرز منظر عام پر آئے اورآج 16جنوری تک کسی پیپر میں نواز شریف کانام نہیں آسکا۔ایک گروہ کی جانب سے وزیراعظم پر الزامات کی صورت میں کیچڑ اچھالا گیا اور اس کیچڑ میں وزیراعظم کی سچائی چھپ گئی ہے جسے دھو کر عوام کے سامنے لانے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مرحومین تک کو کیس میں گھیسٹ لیا گیا ہے کبھی کبھار تو ایسا لگتا ہے جیسے احتساب کی بجائے ہر روز ٹی وی پر جھوٹے الزامات اور من گھڑت کہانیوں کی صورت میں ذاتی دشمنی نکالی جا رہی ہے۔لیکن ہم وزیراعظم کو داد دیتے ہیں جنہوں نے خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے عدالت عالیہ کے سامنے پیش کردیا ہے۔ 
خرم دستگیر نے کہاکہ ن لیگ پر الزامات کی بوجھاڑ کی جارہی ہے اور تحقیقات بھی کی جارہی ہے لیکن ابھی تک نتیجہ صفر ہی نکلا ہے۔اب تک ایسا کوئی وکیل نہیں آسکا جوصرف وزیراعظم کیخلاف سچائی پر مبنی ثبوتوں کیساتھ بات کر سکے ،جو آتا ہے الزام لگانا شروع کردیتا ہے۔لیکن ہم الزام بھی برداشت کررہے اور میڈیا کے سوالات کوبھی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے شور مچا مچا کر پورے ملک کے عوام اور میڈیا کو سر پر اٹھایا ہوا ہے کہ ہمارے پاس بہت ثبوت ہیں،اگر پی ٹی آئی کے پاس ثبوتوں کے اتنے ہی انبار لگے ہوئے ہیں تو اکاونٹبیلٹی کورٹ میں چلے جائیں سڑکوں پر شور کرنے سے کیا ہوگا؟