چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن انتقال کرگئے

27 تعبيرية منگل 17 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 32 منٹ)

شیئر کریں:

چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن انتقال کرگئے چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن انتقال کرگئے، جین سرنن کی عمر بیاسی سال تھی، امریکی خلائی ادارے ناسا نے سرنن کے انتقال پردکھ کا اظہارکیا ہے۔ چاند پرجانے والے آخری انسان جین سرنن بھی چل بسے، سرنن ان تین افراد میں شامل تھے جو دومرتبہ چاند پر گئے، جین سرنن پہلی بارانیس سوانہترمیں اپالو مشن کا حصہ تھے، جس نے چاند کی سطح سے پچاس ہزارفٹ اوپر پرواز تو کی لیکن چاند پرنہیں اترا۔ تین سال بعد سرنن اپولوسترہ مشن کے کمانڈر کے طور پر چاند پراترے اور تین دن گزارے۔ ان کے بعد آج تک کوئی انسان چاند پرنہیں گیا، سرنن چاند کے سفر سے قبل 1966 اور 1969 میں دو بار خلا میں بھی جا چکے تھے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے امریکی بحریہ میں ایوی ایٹر تھے اور انھیں 1963 میں ناسا نے اپنے خلائی مشن کے لیے منتخب کیا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں