برازیلین فٹ بالرلیاری کے فٹ بالرزکے لیے کیمپ لگائیں گے

45 تعبيرية بدھ 18 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 7 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

برازیلین فٹ بالرلیاری کے فٹ بالرزکے لیے کیمپ لگائیں گے رپورٹ: علی حسن کراچی: شہرِ قائد کے مختصر دورے پر آئے ہوئے برازیلین کوچ رومیلڈو سینچاز نے بچوں کو جدید فٹبال کے گرُ بتانا شروع کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے رومیلڈو سینچاز انیس سو ترانوے کے فیفا ورلڈ کپ میں برازیل اور امریکا فتبال ٹیم کیساتھ کوچنگ کے فراٗئض انجام دے چکے ہیں۔ ایک نجی ادارے کی دعوت پر کراچی کے بارہ روزہ دورے میں برازیلین کوچ رومیلڈو اسکول کے بچوں اور ٹیچرز کو ٹریننگ دیں گے، لیکن انکی ترجیحات میں لیاری کے فٹبالرز شامل ہیں۔ رومیلڈو کہتے ہیں کہ انھوں نے برازیل میں کراچی کے علاقے منی برازیل کا نام کافی سنا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس حوالے سے جمعے کے روز رومیلڈو ’پیپلز اسٹیڈیم‘ میں لیاری کے فٹبالرز کیلئے خصوصی تربیتی کیمپ لگائیں گے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں