خوشگوارزندگی موٹاپے سے نجات دلاتی ہے، محقیقین

67 تعبيرية بدھ 18 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

خوشگوارزندگی موٹاپے سے نجات دلاتی ہے، محقیقین  اب موٹاپے سے پریشان افراد آسانی سے اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں. وزرش ، کم خوارک ، پوری نیند  اور خوش گوار زندگی آپ کو موٹاپے سے نجات دلاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹاپا صحت کا قاتل اورشخصیت کا دشمن ہوتا ہے. اچھا خاصا انسان موٹاپے کی وجہ سے چلتا پھرتا لطفیہ معلوم ہوتاہے. موٹاپے کے شکار خواتین و حضرات کسی بھی محفل کو انجوائے نہیں کرتے بلکہ محفل ان سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ اس لئے موٹے لوگوں کا سوشل سرکل بہت مختصر ہوتا ہے. اکثر موٹے افراد اپنے بے ہنگم وجود کی بنا پر گھر سے باہر نکلنے سے گھبراتے ہیں. اس کی وجہ یہ ہے کہ باہر نکلنے پر انہیں‌ مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے . لہذا وہ اس طرح‌ راہ فراراختیار کرتے ہیں.مگرموٹے افراد اپنی اس شرمندگی سے با آسانی نجات پا سکتے ہیں۔ برطانیہ کی طبی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاناغہ ورزش ، کم خوارک ، پوری نیند اور خوش گوار زندگی موٹاپے سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ تر وہ لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں‌ جو کسی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں. محقیقین کا کہنا ہے کہ اکثر ذہنی پریشانی میں مبتلا افراد اپنی پریشانی کو زیادہ غذا کے استعمال سے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں‌.ان کی یہ عادت انہیں‌ مزید موٹاپے کا شکار کرتی ہے۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو ذہنی خلفشار کا شکار ہوتے ہیں. ان کے لئے بہترین ہے کہ وہ روزانہ علی الصبح چہل قدمی اورمتوازن غذا کا استعمال کریں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ سخت ورزش موٹاپے میں کمی لانے کی کوشش میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتی ہے. تحقیق کو ثابت کرنے کے لئے محقیقین نے 38 موٹاپے کے شکار مرد اور خواتین کو دو گروپس میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ کو ہفتے میں پانچ بار ورزش اور خوراک کی مقدار میں بھی کمی لانے کی ہدایت کی جبکہ دوسرے گروپ کو سخت ورزش کے ساتھ متوازن غذا کے استعمال کا کہا گیا.اس کے ساتھ دونوں‌ گروپس کے افراد کو زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرنے ، دوستوں کی محفلوں میں جانے اور ہلکا میوزک سننے کی بھی ہدایت کی۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان افراد سے کہا کہ وہ پریشانی کا سبب بننے والے عوامل سے مکمل دوری اختیار کریں۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ جب تین ہفتوں کے بعد ان افراد جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ دونوں گروپس کے جسمانی وزن میں یکساں کمی آئی ہے. اس کے ساتھ انسولین کی حساسیت اور میٹابولزم میں‌ بہتر ی بھی دونوں گروپس کے افراد میں‌ برابرہے۔ محقیقین کا کہنا تھا کہ اس تحیقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ بلاناغہ ورزش، کم خوارک ، پوری نیند ، اور خوش گوار زندگی جسمانی وزن میں کمی لانے کا سبب بنتی ہے. تاہم اس کے لیے غذائی مقدار میں کمی لانا بھی بہت ضروری ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں