بیک وقت دو کیمروں والا کم قیمت موبائل پیش

25 تعبيرية جمعرات 19 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

بیک وقت دو کیمروں والا کم قیمت موبائل پیش بیجنگ: چین کی موبائل کمپنی زی ٹی ای نے نیا اسمارٹ فون پیش کردیا جس کی قیمت کم ہونے کے باوجود اُس میں صارفین کو بیک وقت دو کیمرے چلانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی زی ٹی ای نامی موبائل فون کمپنی نے ہائی آئی اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے کے حساب سے صرف 20 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے، کمپنی کی جانب سے اس فون میں 2 کیمرے بھی دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں موبائل میں اسنیپ ڈراگون پراسیسر، 3 جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج کے علاوہ میموری کارڈ کی علیحدہ سے جگہ جبکہ اس کی اسکرین 5.5 انچ کی ہے۔ موبائل فون میں بیک وقت دو کیمرے چلانے کی صلاحیت موجود ہےاس میں 12 اور 13 میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں جو بیک وقت کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں علاوہ ازیں اس کے فرنٹ کیمرے 8 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔ کیمرے سے لی گئی تصویر کا رزلٹ آئی فون 7 کی طرز کا دکھائی دیتا ہے۔ موبائل فون میں آئی فون کی ٹکر کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں فنگر پرنٹ ریڈر، این ایف سی شامل ہیں۔ اس فون کی فروخت ابھی صرف ایک ویب سائٹ پر جاری ہے اور  کمپنی کو توقع ہے کہ وہ کک اسٹارٹر پر اسے فروخت کرکے طے کردہ ہدف کے مطابق فنڈز اکٹھا کرنے میں کامیاب رہے گی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں