سرخ مرچ ہاضمے کے لیے مفید ہے، امریکی یونیورسٹی

39 تعبيرية جمعرات 19 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

سرخ مرچ ہاضمے کے لیے مفید ہے، امریکی یونیورسٹی لندن: ایک امریکی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ سرخ مرچ ہاضمے کے لیے مفید ہے،سرخ مرچ نہ کھانے والے افراد کی بہ نسبت اسے کھانے والے افراد میں جلد اموات کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ سرخ مرچ پر یہ تحقیق امریکا میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کالج آف میڈیسن کے دو محققین نے 18 سال سے زائد عمر کے 16 ہزار افراد پر کی جو دن میں ایک یا زائد بار کھانے میں سرخ مرچیں استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق تیز سرخ مرچ اور شملہ مرچ بھی فائدہ مند ہے اس میں موجود اجزا جسمانی سوزش دور کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ(تکسیدی) اجزا کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سرخ مرچوں کے استعمال سے قبلِ از وقت اموات میں کمی آئی اور مرچ کا مناسب استعمال انسانی جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ ماہرین نے ساتھ ہی یہ بیان بھی دیا ہے کہ محض سرخ مرچ کھانا ہی صحت مندی کی علامت نہیں یا صرف سرخ مرچ کے استعمال سے ہی طویل عمر نہیں ملتی یا کسی ایک ہی غذائی جز کو سب کچھ سمجھ لینا دانش مندانہ فعل نہیں، اس لیے مرچ کا استعمال بھی ایک حد تک فائدہ مند ہے بعدازاں نقصان کا باعث ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق طویل عمر کے لیے چینی اور نمک کا مناسب استعمال ،آرام طلبی اور نشہ آور ادویات سے دوری ناگزیر ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں