چین کی بڑی کمپنی علی بابا کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

33 تعبيرية جمعرات 19 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 33 منٹ)

شیئر کریں:

چین کی بڑی کمپنی علی بابا کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار ڈیوس : چیئرمین علی بابا گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین علی بابا گروپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں وزیراعظم نواز شریف کی علی باباگروپ کے چیئرمین جیک ما سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین علی بابا گروپ جیک ما نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری نے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین علی بابا گروپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، جیسے جیک ما نے قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کو ان کی کمپنی کے مرکز گوانگ ژو کے دورے کی دعوت دیدی۔ چیئرمین علی بابا گروپ جیک ما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ای کامرس پلیٹ فارم کی تشکیل میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، ترقی پذیر ملکوں میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں