سندھ ہائیکورٹ کا ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

31 تعبيرية جمعرات 19 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 43 منٹ)

شیئر کریں:

سندھ ہائیکورٹ کا ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم کراچی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایان علی کے ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت جج جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی ہینچ نے کی۔ سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد علی شیخ نے فیصلہ سنایا، جس کے بعد فیصلے پر جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس کے کے آغا کے درمیان اختلاف پیدا ہوا۔ اس معاملے پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔ ریفری جج نے جسٹس کے کے آغا کے فیصلے سے اتفاق کیا اور ایان علی کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ عدالتی فیصلے پر سرکاری وکیل نے سپریم کورٹ میں اپیل کیلئے ایک ہفتے یا 15دن کی مہلت مانگی جس پر جسٹس احمد علی نے کہا کہ آپ کو کس بات کی مہلت دی جائے۔ وکیل نے کہا کہ میرا کام درخواست کرنا ہے جس پر جسٹس احمد علی نے کہا کہ ہمارا جو کام تھا ہم نے کر دیا ہے۔ گذشتہ سماعت میں ایان علی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا، جو عدالت کی توہین ہے، ایان علی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ فوری فیصلہ سنایا جائے تاکہ ان کی مؤکلہ کو انصاف مل سکے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم جاری کر کے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا تھا، مگر کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ماڈل گرل کو بیرون ملک روانہ ہونے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے نام خارج کرنے کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے، جس کے بعد ماڈل گرل کو واپس روانہ کردیا گیا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں