‘ٹرمپ کی حلف برداری سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں’

41 تعبيرية جمعرات 19 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 34 منٹ)

شیئر کریں:

‘ٹرمپ کی حلف برداری سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں’ واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل صدارت کے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔ لیکن ان کی تقریب حلف برداری کے ٹکٹ فروخت کرنے والے آج کل سخت پریشانی سے دو چار ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی ان ٹکٹوں کو خریدنا نہیں چاہتا۔ امریکا کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بار صدر کی تقریب حلف برداری کے ٹکٹوں کی فروخت میں حد درجہ کمی دیکھی گئی۔ ’یوں لگتا ہے کسی کو صدر کی حلف برداری سے کوئی دلچسپی نہیں‘۔ ان ٹکٹوں کو فروخت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل بہت سے افراد نے ان سے کہا تھا کہ وہ مذکورہ تقریب کے ٹکٹ ان سے خریدں گے۔ لیکن شاید ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح ان کے لیے غیر متوقع تھی۔ اب جبکہ فروخت کرنے والوں نے بہت سے ٹکٹ خرید کر اپنے پاس رکھ لیے، تو کوئی بھی امریکی ان ٹکٹوں پر اپنا پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہتا اور ٹکٹ بیچنے والے بھاری نقصان سے دو چار ہوگئے۔ یاد رہے کہ 8 سال قبل جب جنوری 2009 میں صدر اوباما نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو اس تقریب میں 20 لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں