روس سے تعلقات امریکی مفاد میں ہیں، اوبامہ کی آخری پریس کانفرنس

43 تعبيرية جمعرات 19 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 9 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

روس سے تعلقات امریکی مفاد میں ہیں، اوبامہ کی آخری پریس کانفرنس واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکا کو روس کے ساتھ تعمیری تعلقات کی ضرورت ہے، پیوٹن کے دور میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہوا، فلسطین اوراسرائیل میں زبردستی امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی صدر کی حیثیت سے اپنی آخری پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بارک اوباما نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا امریکا کے مفاد میں ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں میں کمی سے متعلق روس تعاون نہیں کررہا تھا،روس کی منفی سوچ نے مسائل اور کشیدگی کو جنم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت دوستانہ رہی، میں نے نو منتخب امریکی صدرکو مفید مشورےدیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو میرے احتساب کا پورا حق حاصل ہے، آزاد میڈیا ملک چلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امن کیلئے فلسطین اوراسرائیل میں بات چیت ہونی چاہئیے۔ فلسطین اوراسرائیل میں زبردستی امن قائم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کسی بھی قسم کا حل مسلط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ مذاکرات بہت ضروری ہیں۔ کئی عشروں کے بعد اسرائیل کیلیے انتباہ لازمی تھا، یہودی آباد کاری 2 ریاستی حل میں رکاوٹ ہے، ریاستی حل سے ہی اسرائیل جمہوری یہودی ریاست رہ سکتا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں