لاہور، آٹھ افراد کے قتل میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار

25 تعبيرية جمعہ 20 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 31 منٹ)

شیئر کریں:

لاہور، آٹھ افراد کے قتل میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار لاہور: چوہنگ پولیس نے گیارہ افراد کے قتل میں ملوث دو اشتہاریوں ملزموں کو چودہ سال بعد فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان نے اپنے بہنوئی سمیت آٹھ افراد کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے آٹھ افراد کے قتل میں ملوث لاہور کے رہائشی خالد اور ناصر کو حراست میں لے کر چودہ سال قبل کیس کو حل کرلیا ہے تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ چوہنگ پولیس کا اس کامیاب کارروائی پر کہنا تھا کہ ملزمان خالد اور ناصر سگے بھائی ہیں اورانہوں نے 2002 میں اپنے والد کے ساتھ مل کرگھریلو جھگڑے پر اپنے ہی رشتے داروں کو قتل کیا تھا۔ ملزمان نے اپنے چچا، چچی اور بہنوئی سمیت آٹھ رشتے داروں کو ایک ہی دن قتل کیا تھا جس پر ملزمان کے خلاف لاہور میں تھانہ چوہنگ اور ہنجروال تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں ملزمان بہاولپور میں عباسی خاندان کے تین افراد کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے پولیس نے چودہ سال بعد فیصل آباد میں کاروائی کر کے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا تاہم انکا والد تاحال فرار ہے، پولیس کے مطابق تیسرے ملزم کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں