پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فورس بنائیں گے، سہیل امان

33 تعبيرية جمعہ 20 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 41 منٹ)

شیئر کریں:

پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین فورس بنائیں گے، سہیل امان کراچی : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاک فضائیہ کو جدید اور بہترین آلات سے لیس کیا ہے۔ وہ کراچی میں پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ایرو اپرینٹسز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جنگی سامان میں تبدیلیوں سے فضائیہ تعمیر نو سے گزر رہی ہے جس سے پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فورس بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدیدآلات پرمہارت حاصل کرنے کیلئے بھرپورمحنت کرناہوگی پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین قوت بنانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں یہی وجہ ہے کہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیےجدید اور بہترین آلات کو فضائیہ کا حصہ بنایا ہے۔ ایئر چیف سہیل امان اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین قوت بنائیں گے اور سر زمینِ پاکستان کے ایک ایک انچ حصے کی حفاظت اپنی جانوں پر کھیل کر کریں گے پاک وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے پاسنگ آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنی تربیت، مہارت اور جذبے کو قومی دفاع اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کریں کیوں کہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل اور قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں