مشعل اوباما وائٹ ہاوس چھوڑنے پر افسردہ

31 تعبيرية جمعہ 20 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 51 منٹ)

شیئر کریں:

مشعل اوباما وائٹ ہاوس چھوڑنے پر افسردہ واشنگٹن : وائٹ ہاوس مین نئے مکین کے آنے کی تیاریاں عروج پر ہیں لیکن مشعل اوباما وائٹ ہاوس چھوڑنے پر افسردہ ہیں ، پرانے مکین صدر اوباما اور انکی کی اہلیہ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری روز میں کیا کیا آئیے جانتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج وائٹ ہاوس میں ٹرمپ کی انٹری اور اوباما کا ایکزٹ ہوگا، آٹھ سال تک وائٹ ہاوس کو سجانے والی اور خیال رکھنے والی خاتون اول مشل اوباما وائٹ ہاوس چھوڑنے پر افسردہ ہیں ۔ مشعل اوباما نے آخری روز پالتو کتوں کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں بھرپور وقت گزارا، مختلف کمروں اور ہالز میں گئیں، الوداعی نظریں ڈالیں اور پرانی یادیں تازہ کیں۔ Taking it in on one last walk through the People's House. pic.twitter.com/uaAn6j8Ygy — The First Lady (@FLOTUS) January 18, 2017 سب سے آخر میں وہ ایگزیکٹو ریزیڈنس گئیں، جہاں انہوں نے صدر اوباما کے ہمراہ لان کانظارہ کیا اور اس موقع کی تصویر پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری کیں ۔ Being your First Lady has been the honor of a lifetime. From the bottom of my heart, thank you. -mo pic.twitter.com/pahEydkZ5Z — The First Lady (@FLOTUS) January 19, 2017 اپنے پیغام میں مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی خاتون اول بننا زندگی بھر کے لیے ایک اعزاز ہے اور اس کے لیے وہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں