عوام کی خدمت زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا، اوباما

39 تعبيرية جمعہ 20 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

عوام کی خدمت زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا، اوباما واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی عوام کی خدمت زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا، امریکی عوام نے مجھے بہترلیڈراورایک بہتر انسان بھی بنایا۔ یہ بات انہوں نے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ باراک اوباما نے کہا کہ اب بھی امریکی عوام سے کہتا ہوں کہ یقین رکھیں، تبدیلی لانے کیلئے میری نہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کریں، تبدیلی پر اور اس کے لیے آپ پر یقین رکھتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف، سچائی اورمحبت کیلئے امریکی عوام نے پرعزم رکھا، میں رکوں گا نہیں، ایک شہری کے طورپرآپ کے ساتھ رہوں گا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں