آپ کا سامان سنبھال کر، آپ کے پیچھے پیچھے چلتا بیگ

67 تعبيرية ہفتہ 11 فروری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 35 منٹ)

شیئر کریں:

آپ کا سامان سنبھال کر، آپ کے پیچھے پیچھے چلتا بیگ کیا آپ گھر سے باہر نکلتے ہوئے اپنے ساتھ موجود ضروری اشیا کے بیگ کو سنبھالے رکھنے کی کوشش میں ہلکان ہوئے جاتے ہیں؟ اور یہ عمل بعض اوقات آپ کو مشکل اور الجھن میں مبتلا کردیتا ہے؟ تو پھر امریکی سائنسدانوں کی یہ ایجاد یقیناً آپ کے لیے ہے جس میں ایک روبوٹ آپ کا سامان سنبھالے آپ کے پیچھے پیچھے چلے گا۔ یہ روبوٹ امریکی شہر بوسٹن کے سائنسدانوں نے بنایا ہے جسے گیتا کا نام دیا گیا ہے۔ اس روبوٹک بیگ میں آپ اپنی ضرورت کا تمام سامان رکھ سکتے ہیں۔ اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ عام بیگ کی نسبت ہاتھ یا کاندھے پر لٹکانے کے بجائے اسے زمین پر آزاد چھوڑا جا سکتا ہے، جس کے بعد یہ اپنے اندر فیڈ کیے ہوئے ڈیٹا کے ذریعہ آپ کے پیچھے وہاں وہاں جائے گا، جہاں آپ جائیں گے۔ یہ روبوٹ ری چارج ایبل ہے اور مکمل طور پر خود انحصار ہے۔ اگر آپ نے اس میں اپنے گھر کا پتہ بھی فیڈ کردیا ہے تو کہیں راستے میں کھو جانے کی صورت میں یہ اس فیڈ کی ہوئی معلومات کی بدولت خود بخود بآسانی آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔ اس روبوٹ کے نیچے پہیے لگائے گئے ہیں جن پر گھومتا ہوا یہ آپ کا ہم سفر بنے گا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں