رئیس کی تشہیر کے دوران ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام، شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

193 تعبيرية منگل 14 فروری‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 7 منٹ)

شیئر کریں:

رئیس کی تشہیر کے دوران ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام، شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے خلاف اپنی فلم رئیس کی تشہیر کے دوران ریلوے املاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے خلاف ریلوے پولیس کے اہلکار کی مدعیت میں ریلوے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اپنی فلم رئیس کی تشہیر کے سلسلے میں وہ 23 جنوری کو راجستھان کے شہر کوٹا کے ریلوے سٹیشن پر آئے جہاں انہیں دیکھ کر مداح بے قابو ہوگئے جس کی وجہ سے ریلوے کی املاک کو خاصا نقصان پہنچا۔

 
ریلوے پولیس کے ایس ایچ او وکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ کوٹا ریلوے سٹیشن پر فلم کی تشہیر کے دوران راج دہانی ایکسپریس میں سوار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے جم غفیر کی جانب کوئی چیز اچھالی جسے حاصل کرنے کیلئے مداح ٹوٹ پڑے ۔ اس بھاگ دوڑ میں ریلوے کی املاک کو خاصا نقصان پہنچا اسی لیے شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔