شریف خاندان کی شوگر ملوں میں کرشنگ کیخلاف حکم امتناع میں 23 فروری تک توسیع

179 تعبيرية بدھ 22 فروری‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 35 منٹ)

شیئر کریں:

شریف خاندان کی شوگر ملوں میں کرشنگ کیخلاف حکم امتناع میں 23 فروری تک توسیع لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی پنجاب منتقل کی گئی شریف خاندان کی شوگر ملوں میں کرشنگ کیخلاف حکم امتناع میں 23 فروری تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملوں کی منتقلی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کیا جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل اگنی چاہیئے یا نہیں۔ کسانوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملیں بند ہونے سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں، جنوبی پنجاب میں گنے کی فصل زیادہ ہوتی ہے، دیگر فصلیں کم کاشت کی جاتی ہیں۔ شوگر ملز کے وکیل کا مؤقف تھا کہ صوبے میں ایک جگہ سے دوسری جگہ ملز کی منتقلی پر کوئی قانونی قدغن نہیں، دو مرتبہ پہلے بھی پابندی عائد کی گئی اور پابندی سے قبل ہی شوگر ملوں کو منتقل کیا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملوں میں کرشنگ کیخلاف حکم امتناع میں 23 فروری تک توسیع کر دی۔ گذشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ تین رکنی بنچ نے شوگرملزکے جنوبی پنجاب میں منتقلی کیخلاف درخواست کی سماعت کی عدالت نے نظرثانی کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں شوگرملوں سے متعلق کیس شروع ہوچکا ہے ہائی کورٹ کومعاملے کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جنوبی پنجاب منتقل کی جانے والی شوگر ملز کو کرشنگ سے روکنے کے ساتھ ساتھ لاہورہائیکورٹ کو سات روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت نے اتفاق، چوہدری اورحسیب وقاص شوگرملزکے تمام آپریشن روکنے کا حکم دیا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں