مادھوری کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

143 تعبيرية بدھ 22 فروری‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

مادھوری کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ اور خوبصورت دکھنے والی ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر اپنے حسن اور اداکاری کے باعث راج کرنے والی اداکارہ ما دھوری کسی تعارف کی محتاج نہیں تاہم اب اُن کی ڈھلتی عمر مداحوں کے سامنے واضح ہوتی جارہی ہے۔ تیتس سال قبل 1984 میں بالی ووڈ انڈسٹری کا سفر شروع کرنے والی اداکارہ نے فلم ابودھ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا تاہم ’’تیزاب‘‘ میں اُن کی اداکاری نے توجہ حاصل کی اور وہ تیزی سے کامیابیاں حاصل کرتی چلی گئیں۔ مادھوری نے فلم دنیا میں کامیابیاں سمیٹی اور ہر دور کے نامور اداکار کے ساتھ فلم میں اپنی اداکاری اور ڈانس کے جوہر دکھائے، بعد ازاں وہ 1999 میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد امریکا منتقل ہوئیں تاہم معاشی حالات نے انہیں 2011 میں دوبارہ شوبز میں قدم رکھنے پر مجبور کیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کے بعد مادھوری خاطر خواہ کامیاں سمیٹنے میں ناکام دکھائی دیں تاہم اب وہ انڈسٹری میں آنے والوں کو ڈانس سکھاتی ہیں اور مختلف شوز میں میزبان کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ خوبصورت دکھنے والی حسین اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں انہیں نہ صرف پہچاننا مشکل ہے بلکہ اس میں ڈھلتی عمر بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں