پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

32 تعبيرية اتوار 26 مارچ‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی برج ٹاؤن / بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے کالی آندھی کو دھول چٹا کر  فتح اپنے نام کرلی۔ بارباڈوس میں پاکستان اور ویسٹ انڈین ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاداب خان نے اپنے پہلے میچ کو یادگار بناتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے باؤلرز کے حوصلے بلند کیے اور کالی آندھی کے بیٹسمنوں کو وکٹ پر زیادہ دیر تک ٹکنے نہ دیا، عماد وسیم، سہیل تنویر، حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بابر اعظم 29 اور کامران اکمل 22 رنز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 111 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور احمد شہزاد نے کیا۔ احمد شہزاد 13 رنز بناکر 25 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے جبکہ کامران اکمل 22 رنز بناکر 40 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 9 رنز کے اضافے کے بعد محمد حفیظ بھی آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دعوت پر جب ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تو لیوس اور والٹن نے کیا۔ لیوس 1 چھکے کی مدد سے 10 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ والٹن 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر اتنے یہ رنز سکور کر کے شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ سیموئلز نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین سمنز 3 گیندیں کھیل کر 1 رن بنا سکے انہیں شاداب خان نے کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ پولارڈ نے 1 چوکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 14 رنز سکور کئے اور وہاب ریاض کی گیند پرعماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ نرائن نرائن 5 گیندیں کھیل کر صرف ایک رن ہی بنا سکے اور شاداب خان کی گیند کو کھیلنے کے چکر میں عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ روومین پاول نے 1 چوکے کی مدد سے 5 گیندیں کھیلی اور صرف 5 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، نئے آنے والے کھلاڑی بریتھویٹ نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 گیندیں کھیل کر 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہولڈر نے 2 چوکوں کی مدد سے 12 گیندیں کھیل کر 14 رنز سکور کئے اور سہیل تنویر کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ کارلوس براتھ ویٹ 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شاداب خان عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے اور 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر تین بلے بازوں کو پویلین بھیجنے پر نمایاں باؤلر قرار پائے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں