سمندری طوفان ” ڈیبی ” آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ساحل سے ٹکرا گیا

3 تعبيرية منگل 28 مارچ‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سمندری طوفان ” ڈیبی ” آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ساحل سے ٹکرا گیا کوئنز لینڈ: سمندری طوفان ڈیبی آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقے سے ٹکرانیوالے سمندری طوفان ڈیبی سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ تیز ہواوں کے باعث کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے ہیں۔ سمندری طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ طوفان کے باعث 260 ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا اور طوفانی بارش نے تباہی مچادی جبکہ بلند لہروں سے ساحل پر کھڑی کشتیوں کو نقصان پہنچا۔ ڈیبی نامی اس سائیکلون کی وجہ سے کوئنز لینڈ ریاست کے ساحلی علاقے شدید بارشوں اور ہواؤں کی زد میں ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2011 میں آنے والے ‘یاسی’ نامی طوفان کے بعد آنے والا شدید ترین طوفان ہے، سمندری طوفان سے قبل ساحل پر آباد 25 ہزار سے زیادہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں بعد سمندری طوفان کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں