امپائر سے بدتمیزی، میسی پر چار میچز کی پابندی عائد

25 تعبيرية منگل 28 مارچ‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

امپائر سے بدتمیزی، میسی پر چار میچز کی پابندی عائد زیوریخ: فیفا نے میچ ریفری کا فیصلہ نہ ماننے اور امپائر کی توہین کرنے پر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی پر چار انٹرنیشنل میچز کی پابندی لگائی۔ فیفا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چلی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں میسی نے اسسٹنٹ ریفری کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور میچ آفیشلز کی توہین کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیفا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر پر 8 ہزار ایک سو پاؤنڈ جرمانہ اور چار میچ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یاد رہے ارجنٹینا نےچلی کےخلاف میچ ایک صفر سے جیتا تھا، ارجنٹینا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں، ابتدائی چار ٹیمیں ورلڈکپ  کیلئے کوالیفائی کرےگی۔پانچ میں سے چار میچز میں ارجنٹینا کو میسی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ میسی پر پابندی عائد ہونے کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کو بڑے دھچکے کا سامنا ہے کیونکہ اسٹار فٹبالر ٹیم میں نہات اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں