بھارتی کرکٹ بورڈ کااپنی حکومت سے’پاک بھارت سیریز‘ کا مطالبہ

37 تعبيرية بدھ 29 مارچ‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

بھارتی کرکٹ بورڈ کااپنی حکومت سے’پاک بھارت سیریز‘ کا مطالبہ لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سےسیریز کھیلنے کےلیےاپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہےجس میں بی سی سی آئی نے اپنی حکومت سےکہاہےکہ باہمی سیریز کےلیےاجازت دی جائے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی رواں سال ستمبر یا نومبر میں پاکستان کےساتھ دبئی میں سیریز کا خواہاں ہےجس کے لیےبھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت سے باقاعدہ اجازت مانگی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان سےنیوٹرل وینیوپرسیریز کھیلنے کےلیے بھارتی بورڈ نے ہوم منسٹری کو درخواست دے دی۔ اگرحکومت نےاجازت دی تواکتویر یا نومبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نےکہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈکاحکومت کوخط خوش آئندہے۔انہوں نےکہاکہ خداکرےحکومت بی سی سی آئی کےخط کامثبت جواب دے۔ شہریار خان نےکہاکہ پاکستان کے ساتھ ویمنز سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پوائنٹس کاٹ دیےتھے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ امید ہےبھارتی حکومت اپنی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دے۔انہوں نےکہاکہ بھارتی حکومت مان گئی تو ہم اپنی حکومت سےاجازت لیں گے۔ یاد رہے کہ معاہدے کےمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو 2015 میں سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر سیریز ختم کردی گئی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں گئی تھی۔ واضح رہےکہ پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نےمعاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کےخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں