ٔپانچ افراد کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

15 تعبيرية بدھ 29 مارچ‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

ٔپانچ افراد کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار کراچی: رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں 5 افراد کو زندہ جلانے والا متحدہ کا کارکن رؤف کالا بھی شامل ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان میں عسکری ونگ کے کارندے، گینگ وار ڈکیت شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ناظم آباد سے ایم کیو ایم لندن کا رکن رؤف کالا گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے سال 2010 میں بس پر کیمیکل چھڑک کر اسے گ لگائی تھی، جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔ رینجرز نے مزید بتایا کہ دیگر چار ملزمان میں اتحاد ٹاؤن،مدینہ کالونی سے لیاری گینگ وار کے دو کارندے، گلبرک سے ایک ڈکیت ،ناظم آباد سے گرفتار شدہ منشیات فروش شامل ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں