نوازشریف کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری

7 تعبيرية بدھ 29 مارچ‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 32 منٹ)

شیئر کریں:

نوازشریف کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری کراچی : پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں، وہ پنجاب کے مخصوص حلقوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتےہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کا مخصوص علاقوں کے لیے سینتیس ارب کے ستانوے گیس منصوبوں کو منظور کرنا وفاق پر کلہاڑی چلانے اور صوبوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکانے کے مترادف ہے۔ بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی پالیسیاں یکساں نہیں، پیپلزپارٹی نواز اینڈ کمپنی کو چند نشستیں حاصل کرنے کے لئے وفاق کو نقصان نہیں پہچانے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہی لوگ صوبوں کے اتحاد کے لیے خطرہ بن گئے ہیں جنہوں نے ماضی میں سیاسی و ذاتی مفادات کی خاطر لسانی نعرے لگائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے 90 کی دہائی میں کیٹی بندر اور تھر کول جیسے اہم منصوبے ختم اور چھوٹے صوبوں کے ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے وفاق کے نئے گیس منصوبوں کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینا حکومت سندھ کا درست موٴقف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی و دیگر جمہوری جماعتیں وفاق کو درپیش ظاہری یا خفیہ خطرات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں