پاک بھارت کرکٹ سیریز کا فیصلہ مودی کریں‌ گے

59 تعبيرية بدھ 29 مارچ‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 31 منٹ)

شیئر کریں:

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا فیصلہ مودی کریں‌ گے نئی دہلی: پاک بھارت کرکٹ سیریز ہونے کا حتمی فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے قبل ازیں کئی بار پاک بھارت سیریز ہونے نہیں دی، اس کے کارکنوں نے کئی بار پاکستانی کرکٹرز کو بھارت آنے کے ارادے پر ہی دھمکیاں دیں جس پر کئی بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت یا کسی اور ایونٹ میں شرکت روک دی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ بی جے پی حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کی گزشتہ تین سال سے اجازت نہیں دی، تو کیا اب اجازت دے گی؟؟ سال 2014ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آٹھ سال میں چھ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا، سال 2015ء میں ایک سیریز سیاسی تناؤ کی نذر ہوگئی، تو کیا معاہدے کے تحت دوسری سیریز ہوگی؟؟ خیال رہے کہ 2014ء میں نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم بنے لیکن سیریز کے لیے ہاں نہیں کی۔ مودی سرکار کے سامنے ایک بار پھر بی سی سی آئی( بھارت کرکٹ بورڈ) نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تجویز پیش کی ہے تاہم بھارتی وزیر داخلہ اور بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کریں گے بل کہ سیریز ہونے کا گرین سگنل صرف نریندی مودی کی جانب سے ہی دیا جائےگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی رواں سال ستمبر یا نومبر میں پاکستان کےساتھ دبئی میں سیریز کا خواہاں ہےجس کے لیےبھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت سے باقاعدہ اجازت مانگی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان سےنیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کے لیے بھارتی بورڈ نے ہوم منسٹری کو درخواست دے دی ہے اگرحکومت نےاجازت دی تو اکتویر یا نومبر میں یو اے ای میں پاک بھارت سیریز ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ امید ہےبھارتی حکومت اپنی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دے۔انہوں نےکہاکہ بھارتی حکومت مان گئی تو ہم اپنی حکومت سےاجازت لیں گے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں