آپریشن ردالفساد: متعدد دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

13 تعبيرية بدھ 29 مارچ‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

آپریشن ردالفساد: متعدد دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد اسلام آباد / راولپنڈی / چارسدہ : ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد میں متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، گرفتار شدگان سے خود کش جیکٹس ، دستی بم اور دیگر بھاری اسلحہ بھی ببرآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرسے فسادیوں کے خاتمہ کی مہم جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی۔ مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ چارسدہ بٹگرام میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی مبینہ شدت پسند گرفتارکرلیا گیا۔ پولس نے گرفتارملزم کی نشاندہی پر بارودی مواد برآمد کر لیا۔ چھاپہ مارکارروائی کے دوران مکان سے 2خودکش جیکٹ، 8 کلوبارود، دستی بم اور 73 ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کر لئے۔ ۔پولیس نے برآمد ہونیوالے بارودی مواد کو اپنی تحویل میں لے کر مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ پیرمحل میں حساس ادارے اور پولیس نے چوبیس گھروں کی تلاشی لی اس دوران اکتالیس مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک غیر ملکی سمیت دو مشکوک افراد دھر لیے گئے،ملزمان سے بغیر کاغذات کے موٹرسائیکل بھی بر آمد کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی، کارروائی کے دوران چھ افراد حراست میں لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں