ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، 2 روز تک مزید بارشیں ہونگی : محکمہ موسمیات

1168 تعبيرية اتوار 17 اپریل‬‮ 6102 - (صبح 8 بجکر 7 منٹ)

شیئر کریں:

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، 2 روز تک مزید بارشیں ہونگی : محکمہ موسمیات اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں 20 ملی میٹر جبکہ بارکھان میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد امجد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج (شام ) سے سوموارکے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن )، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج (شام ) سے اتوار کے دوران سبی ، بہاولپور،ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور ،سکھر ، کوئٹہ اورژوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیز /گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ اتوار سے بدھ کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے ۔
محمد امجد کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب ڈویژن، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی ،پنجاب ( راولپنڈی ،سرگودھا،فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن)، اسلام آباد ،فاٹا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سبی، قلات، لاہور، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، حیدرآباد، سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

آج ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 45 ، اوکاڑہ 44 ، رحیم یار خان ، پڈعیدن ،سبی، شہید بینظیر آباد، شورکوٹ، کوٹ ادو، بہاولنگر میں 44 جبکہ لاہور میں 37، پشاور 32، کراچی 34، کوئٹہ 26، اسلام آباد 30اور راولپنڈی میں 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔