عمران خان کی زندگی میں جمعہ کا دن ہمیشہ بہت ’’مبارک ‘‘ رہا ، پاکستانی قوم اب کسی کرپٹ، لٹیرے اور کمیشن خور سیاست دان کو برداشت نہیں کرے گی : عمران اسماعیل

11 تعبيرية جمعہ 28 جولائی‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 32 منٹ)

شیئر کریں:

عمران خان کی زندگی میں جمعہ کا دن ہمیشہ بہت ’’مبارک ‘‘ رہا ، پاکستانی قوم اب کسی کرپٹ، لٹیرے اور کمیشن خور سیاست دان کو برداشت نہیں کرے گی : عمران اسماعیل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی زندگی میں ملنے والی بڑی کامیابیاں جمعۃ المبارک کے دن سمیٹیں ،آج پاکستان میں ایک نئی صبح کا آغاز ہوگیا ہے، عمران خان نے ایک طاقتور خاندان کو اپنی سیاسی جدوجہد سے گھر بھیج دیا ہے، مجھے امید ہے کہ آج سے شروع ہونے والا احتساب دیگر سیاسی مگر مچھوں کو بھی بہت جلد پابند سلاسل کردے گا ، پاکستانی قوم اب مزید کسی کرپٹ لٹیرے اور کمیشن خور سیاست دان کو برداشت نہیں کرے گی ۔ پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ جمعۃ المبارک کا دن عمران خان کے لئے ہمیشہ خوش قسمت ثابت ہوا، 92کا ورلڈ کپ جمعے کے دن جیتا ، تحریک انصاف کی بنیاد جمعہ المبارک کے دن رکھی ، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی بنیاد جمعہ المبارک کے دن رکھی اور آج پاناما کی چوری میں پکڑے گئے شریف خاندان کو جمعے کے دن گھر بھیج دیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئےحلیم عادل شیخ نے کہا کہ ’’ گو نواز گو‘‘ کے بعد اب’’ گو زرداری گو‘‘ کی تحریک شروع ہوگی، زرداری گروپ نے جتنا سندھ کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اور سندھ کے عوام زرداری اور انکے کرپٹ ٹولے کے خلاف کراچی سے لے کر اوباڑو تک بہت جلد منظم تحریک شروع کر رہے ہیں جس کا آغاز ماہ اگست کے وسط سے سکھر شہر میں ہونے والے عظیم الشان جلسے سے ہوگا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ چور کوئی بھی ہو ؟ اسے منتقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور عوام کے خون پسینے کے ٹیکس کے پیسے اب عوام پر خرچ ہوں گے