”پانامہ کے بعد گلالئی ایشو ہو گیا، کیا ہم۔۔۔“ شاہد خان آفریدی بھی بالآخر میدان میں آ گئے، سٹار آل راﺅنڈر نے ایسی بات کہہ دی کہ سیاستدانوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے

3 تعبيرية جمعہ 4 اگست‬‮ 7102 - (صبح 11 بجکر 64 منٹ)

شیئر کریں:

”پانامہ کے بعد گلالئی ایشو ہو گیا، کیا ہم۔۔۔“ شاہد خان آفریدی بھی بالآخر میدان میں آ گئے، سٹار آل راﺅنڈر نے ایسی بات کہہ دی کہ سیاستدانوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے  پانامہ کیس کے فیصلے نے ملکی سیاست میں ہلچل برپا کی تو عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات سے ملکی سیاسی منظرنامے میں بھونچال آ گیا ہے۔ لیکن شاہد خان آفریدی اس تمام معاملے سے نالاں نظر آ رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات سے ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں۔ انہوں نے سیاستدانوں سے ’معصومانہ‘ سوال کیا ہے کہ کیا وہ مل کر ملک کیلئے کچھ نہیں کر سکتے؟

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”پاکستان میں سیاست صرف ایک دوسرے کی عزت اچھالنا ہے؟ ہم سب کو خود کو سنبھالنا ہوگا ہمیں آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے ۔ میڈیا سے میری درخواست ہے کے اپنا اصل کردار نبھائے، ملک اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے والوں کو کوریج نا دے۔ پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں۔