خواجہ آصف کا ایاز صاد ق کو خط ،پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے دوران تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات مانگ لیں

13 تعبيرية جمعہ 4 اگست‬‮ 7102 - (صبح 11 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

خواجہ آصف کا ایاز صاد ق کو خط ،پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے دوران تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات مانگ لیں خواجہ آصف نے آج صبح شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر خارجہ کے منصب کا حلف اٹھا لیاہے اور اب انہوں نے قومی اسمبلی کے سپیکر کو خط لکھ دیاہے جس میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے دوران تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات مانگ لی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ بتایا جائے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں کتنی رقم دی ،کس رکن کو کتنی رقم ادا کی گئی اور اس نے کتنی وصول کی یہ بھی بتایا جائے ۔