وزیرمملکت کا حلف اٹھانے کے بعد طلال چوہدری کی تصویر بھی سامنے آگئی

3 تعبيرية جمعہ 4 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

وزیرمملکت کا حلف اٹھانے کے بعد طلال چوہدری کی تصویر بھی سامنے آگئی میڈیا پر مسلم لیگ ن کا بڑھ چڑھ کر دفاع کرنیوالے طلال چوہدری نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے اور اس کیساتھ ہی ان کی وزارت میں لی گئی تصویر بھی سامنے آگئی ۔ جمعہ کی صبح ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی کابینہ اور وزرائے مملکت سے حلف لیا، حلف دینے والوں میں طلال چوہدری بھی شامل تھے۔ حلف برداری کے بعد وزارت داخلہ پہنچتے ہی طلال چوہدری کی تصویر بھی سامنے آگئی جس میں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے نیچے دو جھنڈوں کے درمیان میں معصوم سی شکل کیساتھ موجود ہیں۔