ہم نے دیکھا ہے بے نظیر کی تقریباً ننگی تصاویر لاہور میں جہاز سے پھینکی گئیں: شفقت محمود

3 تعبيرية جمعہ 4 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

ہم نے دیکھا ہے بے نظیر کی تقریباً ننگی تصاویر لاہور میں جہاز سے پھینکی گئیں: شفقت محمود پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشفقت محمود نے کہاہے کہ عدالت سے نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے ، میں تنبیہ کرتاہوں کہ ہوش کریں اور ایسی سطح پر نہ لے کر جائیں، انگریزی محاورہ ہے کہ شیشے کے گھر میں رہنے والوں کو پتھر نہیں پھینکنے چاہیں، بے نظیر بھٹو صاحبہ کیساتھ ن لیگ نے جوکیا ہم لوگوں نے خود دیکھا،ان کی تقریباًبرہنہ تصاویر ہیلی کاپٹروں سے اس لاہور شہر پر پھینکی گئیں،محترمہ نصرت بھٹو کی تصویریں پھینکی گئیں ، جمائما خان کی کردار کشی کی گئی، شیریں مزاری کیساتھ پارلیمنٹ کے اندر جس طرح کی زبان استعمال کی گئی ، ان کا ماضی سب پتہ ہے ، اب لوگوں کو پتہ چل گیا کہ کیا لوٹ مار انہوں نے کی اور اب یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتے آئے لیکن اب بھی ان کو کہتے ہیں کہ اس طرف نہ آئیں تو بہتر ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ خواجہ آصف کو سفارتی آداب کا پتہ ہی نہیں ، انہیں وزیرخارجہ بنادیاگیا، چوہدری نثار کی خواہش تھی کہ وزیرخارجہ بنایاجائے لیکن بالکل ایک طرف کردیاگیا، اور اس کے علاوہ دانیال عزیز کوبھی بہت خدمت اور نوکری کی ، وہ چیز نہیں ملی جو ان کی خواہش تھی اور تشریف نہیں لائے ،کابینہ میں زیادہ تران لوگوں کو لیاگیاجن کا مریم کے میڈیا سیل سے تعلق تھا، عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کھلم کھلا سپریم کورٹ کو برا بھلا کہا جارہاہے ، نوازشریف کو اس لیے ہٹایاگیا کہ انہوں نے مس لیڈ کیا اور جھوٹ بولا، اب بھی وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سارے فیصلے کررہے ہیں ، اب وہ لوگ بھی آگئے جواپنے آپ کو سول سوسائٹی اورانسانی حقو ق کے علمبردارسمجھتے ہیں،عدالت پر حملہ کررہے ہیں اورسوچنا چاہیے کہ انسانی حقوق کا بالآخر علمبردار سپریم کورٹ ہے ۔شفقت محمود کاکہناتھاکہ ن لیگ سے ہمیں کوئی توقع نہیں، گری ہوئی تحریک شروع ہوگئی، ہمیں اس چیز کی پہلے سے ہی اطلاع تھی کہ نااہلی کے بعد اب یہ گندی مہم لانچ کریں گے،اور آپ کو نظرآرہی ہے ،آج وزیراعظم سمیت وفاقی وزراءباربار اٹھ کر ایک ہی سب نے بات کررہے تھے کہ اس کی تحقیق ہونی چاہیے کیونکہ یہی اس کے محرک ہیں،ہمیں تحقیقات سے کوئی انکار نہیں بلکہ ہم خود تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن غیرجانبدار تحقیق ہونی چاہیے ، یہ کمیٹی ہمارے سیاسی مخالفین کی ہے ۔ جولوگ ہماری شکل نہیں دیکھناچاہتے ،لیکن ایک ایسی کمیٹی سے تحقیقات چاہتے ہیں جس کا مقصد ہمیں نیچا دکھانا نہ ہو، کیا وہ کمیٹی کچھ کرسکے گی ، اس کمیٹی کا رول ٹھیک نہیں۔