کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ بھی جلد بتاﺅں گا،نواز شریف سے وزیر اعظم کا عہدہ تو لے لیاگیا لیکن قیادت کوئی نہیں چھین سکتا :چوہدری نثار علی خان

7 تعبيرية جمعہ 4 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 01 منٹ)

شیئر کریں:

کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ بھی جلد بتاﺅں گا،نواز شریف سے وزیر اعظم کا عہدہ تو لے لیاگیا لیکن قیادت کوئی نہیں چھین سکتا :چوہدری نثار علی خان سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ  نواز شریف سے وزیر اعظم کا عہدہ تو لے لیا گیا ہے لیکن قیادت کا عہدہ  ان سے کوئی چھین نہیں سکتا ،کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ جلد بتاﺅں گا،حکومتوں کو خوشامدیں کھا گئی ،میں نے اپنی قیادت کے سامنے ہمیشہ سچ بولا ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی سازشوں کاشکار ہے ،ہمیں اس پر غور کرنا چاہیے۔

 
 

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا  روارت میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک خطرات میں گھیراہوا اور اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہےلیکن ہم اپنے جھگڑوں میں پڑے ہوئے اور  ایک دوسرے سے گالم گلوچ میں مصروف ہیں،یہاں جھوٹ اور سچ میں تمیز بہت تھوڑی رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی وفاقی کابینہ میں شامل کیوں نہیں ہوا؟  اس کی وجوہا ت بہت جلد بتاﺅں گا، ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے ہمیں اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے ،حکومتوں کو خوشامدیں کھا گئی ہیں ،لیڈر کے سامنے سچ بات کرنا ہی اصل وفاداری ہے،چاہے کوئی پسند کرے یا نہ کرے،آج کل سیاست بہت مشکل ہوگئی ہے،سیاست میں گالم گلوچ اور آپسی جھگڑے ہیں،سیاست میں عزت بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہمیں خوش قسمت ہوں کہ میرے اپنے  لوگ 1985 سے چٹان کی طرح آج بھی میرے ساتھ کھڑے ہیں، آج کتنےخوش قسمت سیاست دان ہیں جن کی ایک آواز پر اتنے عوام جمع ہوجائیں؟پوٹھوہار کا خطہ وفاداروں کا علاقہ ہے، 2002 سے نہیں 1985 سے میرا مان اس خطے کے لوگوں نے رکھا ہے، پوٹھوہار کی مٹی میں غیرت اور حیا ہے، حلقے کے لوگوں نے باربارمجھےمنتخب کیا یہ میرے لیے اعزازکی بات ہے، میرے حلقے کے لوگوں نے میری ایک آواز پرمیری عزت اورمان رکھا، میرے حلقےکےلوگ مجھ سے بے وفائی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین 8 سال اقتدارمیں رہے،کوئی ایک میگا پراجیکٹ دکھادیں؟ عزت عہدوں میں نہیں ہوتی کردار میں ہوتی ہے۔

چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ  نواز شریف سے وزیر اعظم کا عہدہ تو لے لیا گیا مگرقیادت   کوئی نہیں لے سکتا،ان کی قیادت میں پارٹی قائم رہے گی،جب نواز شریف اقتدار میں آتے ہیں تو ملک میں ترقی ہوتی ہے ،موٹرویز بنتی ہیں ،سی پیک بن رہا ہے،ن لیگ کی حکومت آتی ہے توملک میں ترقی ہونے لگتی ہے، پورے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں،جب مخالفین کی حکومت آتی ہے تمام ترقیاتی منصوبے رک جاتے ہیں۔