سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے والیم 10 کی چار مصدقہ نقول فراہم کر دیں، والیم دس 415 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے

3 تعبيرية جمعرات 17 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 61 منٹ)

شیئر کریں:

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے والیم 10 کی چار مصدقہ نقول فراہم کر دیں، والیم دس 415 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے تفصیلات کے مطابق نیب کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم ٹین مل گیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے نیب کی دوسری استدعا منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نےنیب کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے والیم 10 کی چار مصدقہ نقول فراہم کر دیں۔ والیم دس 415 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ کی تین مکمل مصدقہ نقول بھی حاصل کر لی ہیں۔ نیب نے جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ کیلئے دوبارہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، والیم 10 فراہم کرنے کی پہلی استدعا مسترد کر دی گئی تھی۔ نیب کا مؤقف ہے کہ ریفرنسز فائل کرنے کیلئے والیم 10 ضروری ہے۔