اسلام سے متاثرہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن قرآن کے مطالعے میں مصروف

1417 تعبيرية جمعہ 22 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

اسلام سے متاثرہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن قرآن کے مطالعے میں مصروف لاس اینجلس (اردو اخبار) معروف ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ لنڈسے لوہن کی اسلام میں دلچسپی کے متعلق خبریں گزشتہ برس موسم گرما سے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔واضح رہے گزشہ برس موسم گرما میں اداکارہ کو نیویارک میں قرآن پاک ہاتھ میں تھامے دیکھا گیا تھا۔ تاہم اب کیتھولک گھرانے میں آنکھ کھولنے والی 29سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اسلام کو سمجھنے کیلئے قرآن کا باقاعدہ مطالعہ کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق لنڈسے نے حال ہی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قرآن کا مطالعہ کرنے میں مصروف ہیں تاہم مقدس کتاب کا متن طویل ہونے کے باعث وہ تاحال اسے مکمل طور پر نہیں پڑھ سکیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتیں انھیں اور کتنا وقت کتاب کو مکمل طور پر پڑھنے کیلئے لگے گا۔انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں اسی طرح مسلمان بھی خدا پر یقین رکھتے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ شاید اداکارہ بھی مشہور ہالی ووڈ ہستیوں محمد علی، جینٹ جیکسن اور مائیک ٹائیسن کی طرح اسلام قبول کرنے کے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں