موسم کے تیور آگے بھی اچھے نہیں۔۔محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی

132105 تعبيرية جمعرات 17 مارچ‬‮ 6102 - (رات 01 بجکر 03 منٹ)

شیئر کریں:

موسم کے تیور آگے بھی اچھے نہیں۔۔محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی اسلام آباد/مظفر آباد/کوئٹہ/پشاور/ لاہور (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ، مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ،سیلاب کے خدشہ کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ، پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے ،متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا،فاٹا ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویڑنوں، اسلام آباد اورکشمیر میں دو ر روزتک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ تیز ہوگیا اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا شہری علاقوں میں جہاں لوگ بارش سے لطف اندوز ہوئے ہے وہیں بعض شہروں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ادھر پنجاب میں لاہور اور اس کے گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین،سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد، سرگودھا، شیخوپورہ، چیچہ وطنی اور گوجرانوالہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ملکی بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ،کشمیر،گلگت بلتستان،چترال،دیر،سوات، کوہستان، شانگلا، بٹگرام، پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، بونیر،صوابی اور مالاکنڈ میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ مردان کے علاقے تخت بائی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں راول ڈیم میں پانی بھر جانے کے باعث سپل وے کھول دیئے گئے ادھر محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی بھی کی ہے اور اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ ڈویڑن، فاٹا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ،ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا، لاہور، فیصل آباد،ڈی آئی خان، بنوں اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ نے جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلا ئیڈ نگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ، ڑوب،سبی، مکران، قلات، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 61 ملی میٹر ، مظفرآباد31، کوٹلی14،گڑھی دوپٹہ10، مری 46، اسلام آباد19،راولپنڈی14، منگلا8، ڈی جی خان 7، ملتان، منڈی بہاوالدین 5، سرگودھا، جہلم4، کوٹ ادو3، خانپور، بہاولپور، گوجرانوالہ2، شورکوٹ اورلیہ میں ایک ملی میٹرجبکہ کاکول42، پارہ چنار 35، بنوں 24، پٹن17، دیر16، بالاکوٹ، مالم جبہ 14، چراٹ 13،کوہاٹ، رسالپو12،کالام 11، میرکھانی10 ، ڈی آئی خان،سیدوشریف8،پشاور 7،دروش7،چترال6، لوئیردیر4، بارکھان19، ڑوب3 کوئٹہ اور سبی میں2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح کالام میں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔