عمران خان 200 بلین روپے مالیت کے جنگلات کی کٹائی پر برہم

4525 تعبيرية پیر 25 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

عمران خان 200 بلین روپے مالیت کے جنگلات کی کٹائی پر برہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا میں دو سو بلین روپے مالیت کے درخت کاٹنے پر ایک بار پھر اظہار برہمی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کام میں انہی بڑے مجرموں کا ہاتھ ہے جن کے نام پاناما پیپرز میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیاں یعنی کلائمٹ چینج ملک پر شدید اثرات مرتب کریں گے۔ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں آج ہی سوچنا ہوگا۔ اگر کچھ عرصے میں انقلابی اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ سالوں میں ملک شدید قسم کےخطرات سے دو چار ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر متنبہ کیا کہ جب تک ٹیکس اصلاحات کو بہتر نہیں کیا جائے گا ہم باہر سے آنے والی امداد پر منحصر رہیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مناسب طریقے سے سدباب کرنے میں کامیاب رہے تو ہم آئندہ آنے والی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمنٹنے کے لیے بیرونی امداد حاسل کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کا اس وقت کلائمٹ چینج میں کردار بہت کم ہے لیکن اس کے خطرات کا سامنا کرنے کے حوالے سے پاکستان فرنٹ لائن پر ہے۔ کراچی میں آنے والی گرمی کی شدید لہریں، شمالی علاقہ جات میں زلزلے اور سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کی مثالیں ہیں۔ حال ہی میں پاکستان عالمی درجہ حرارت کم کرنے کے معاہدے یعنی پیرس ایگریمنٹ پر دستخط کر کے عالمی کوششوں میں شامل ہوچکا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دنیا کے 195 ممالک عالمی درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد اضافے کو روکنے میں کردار ادا کریں گے۔