سعودی عرب میں سنیما گھر پھر سے آباد ہونے والے ہیں

2928 تعبيرية پیر 25 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 3 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی عرب میں سنیما گھر پھر سے آباد ہونے والے ہیں ریاض : سعودی ثقافت اور فنون ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلطان البازی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سنیما گھروں کا دوبارہ کُھلنا ملک ہونے والی سماجی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق توقع کی جارہی ہے کہ بہت جلد سعودی اعلی حکام کی جانب سے سنیما کمپنیوں کوسنیما گھر کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی، اور ایک بار بھر سعودی عرب میں سنیما گھروں کو کھولا جائے گا. سعودی عرب میں بہت جلد سنیما گھروں کو کھولنے کی اجازت مل جائے گی جس سے ملک کے سنیما گھروں میں رونقیں ایک بار پھر بحال ہو جائیں گی۔ سعودی ثقافت اور فنون ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلطان البازی کا کہنا ہے کہ ملک میں بدلتی ہوئی سماجی تبدلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک میں ہونے والی سماجی تبدیلیوں کا مذہب سے تصادم نہیں ہوگا۔ موجودہ دور میں سعودی بادشاہت میں معاشرے میں بڑی سطح پر سماجی تبدیلیاں ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں، سعودی مقامی اخبار سے سعودی ثقافت اور فنون ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلطان البازی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرا ماننا ہے کہ ملک میں سنیما گھروں کا دوبارہ کھلنا سماجی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کا حصہ ہے. واضح رہے کہ سعودی عرب میں ماضی میں اسلامی اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باعث ملک میں سنیما گھروں کو بند کر دیا گیا تھا.