ٹی ٹوئنٹی:‌ شاہد آفریدی 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے

2 تعبيرية ہفتہ 17 مارچ‬‮ 8102 - (رات 9 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

ٹی ٹوئنٹی:‌ شاہد آفریدی 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے شارجہ: کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے تیسویں میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں کہ شاہد خان آفریدی نے والٹن کو 21 کے انفرادی جبکہ 63 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کر کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

قبل ازیں شاہد آفریدی نے یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کو 19 کے انفرادی جبکہ 52 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا تاہم حیران کُن طور پر انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد روایتی خوشی کا اظہار نہیں کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ ’مصباح الحق کے ساتھ کئی میچز کھیلے، وہ بہت اچھے اور سینئر کھلاڑی ہیں جس کی وجہ سے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد روایتی انداز میں خوشی کا اظہار نہیں کیا‘۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں  وین انڈیز (ویسٹ  انڈیز) کے فاسٹ باؤلر ڈیوائن براوو 375 میچز میں 413 وکٹوں کے ساتھ پہلے، سری لنکا کے لاسو ملنگا 256 میچز میں 348 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے، ویسٹ انڈیز کے ہی باؤلر سنیل نارائن 271 میچز میں 317 وکٹیں لے کر  تیسرے اور شاہد خان آفریدی 273 میچز میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے۔

Congratulations on achieving another milestone in your distinguished career.

Fourth highest T20 wicket-taker, member of the 300 club. &##x1f44f;

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20)

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں اب تک 10 میچز کھیلے اور انہیں پانچ میں فتح ، 4 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوا تھا، کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پلے آف مرحلے میں اُن کا مقابلہ کل اتوار کے روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔