لندن کا منفرد ترین ہوٹل، کرایہ صرف 35 ڈالر

9 تعبيرية اتوار 18 مارچ‬‮ 8102 - (شام 8 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

لندن کا منفرد ترین ہوٹل، کرایہ صرف 35 ڈالر لندن: برطانیہ میں کمپنی نے یورپ کی سطح پر اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل متعارف کرایا ہے جس میں ایک رات کا کرایہ صرف 35 ڈالر ہے۔

ہوٹل ایک کے اوپر ایک جڑے ہوئے کمروں پر مشتمل ہے، جن میں ہر ایک کو ’کیپسول‘ کا نام دیا گیا ہے، اس کوشش کا مقصد سیاحوں کو سستا متبادل فراہم کرنا اور منفرد تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینا ہے۔

برطانیہ اور یورپ کے حوالے سے یہ بالکل نیا آئیڈیا ہے اور ابھی تک مشرق وسطیٰ میں بھی موجود نہیں ہے، تاہم مشرق بعید بالخصوص جاپان اور سنگاپور میں اس طرح کے ہوٹل دستیاب ہیں۔

برطانوی کمپنی نے اس نئے تجربے کو پہلی بار لندن میں پیش کیا جہاں اس نے اپنی نوعیت کا پہلا ہوٹل قائم کیا، یہ ہوٹل 26 کیپسولز پر مشتمل ہے یعنی اس میں صرف 26 افراد قیام کرسکتے ہیں۔

ایک کیپسول میں یا ایک شخص کے لیے رات گزارنے کے اخراجات صرف 25 پاؤنڈ (35 ڈالرز) کے قریب ہیں، یہ رقم لندن کے وسطی علاقے میں کسی بھی عوامی ہوٹل کے کمرے کے کرائے سے بہت کم ہے۔

ایک کے اوپر ایک جڑے ہونے کے باوجود ہر کیپسول میں رہنے والے کو مکمل پرائیویسی حاصل ہوتی ہے، باہر جانے پر کیپسول کو بند کیا جاسکتا ہے اس طرح سیاحوں کی اشیاء بھی محفوظ رہتی ہیں۔

ہوٹل کی جانب سے مفت وائی فائی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے جبکہ برقی پلگ بھی دستیاب ہیں جس کے ذریعے موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے سمیت لیپ ٹاپ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ اس طرح کے ہوٹل بننے سے سیاحوں یا اپنے سفر کے دوران لندن میں چند گھنٹوں کا قیام کرنے والے مسافروں کے لیے وقت گزارنے کے لیے ایک سستا حل ہے۔