لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

3 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (دوپہر 3 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک واشگنٹ: امریکی شہر لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایف 16 طیارہ نیلس ایئر فورس کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، پائلٹ کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ایئر فورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 لڑاکا طیارہ صبح 10:30 بجے کے قریب گرا جبکہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، طیارہ تباہ ہونے کے سبب رواں ہفتے ریور سائیڈ کاؤنٹی میں منعقدہ ایئر اینڈ اسپیس ایکسپو میں طیارے کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

نیل ایئر فورس بیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے حادثے کے بعد باقی ایف 16 طیاروں کو تربیتی ورکشاپ میں شامل کیا جائے گا یا نہیں، انتظامیہ کے مطابق رواں سال 33 شوز کا انعقاد ہونا ہے جس میں ایف 16 طیارے شامل کئے جانے ہیں۔

تھنڈر برڈز ویب سائٹ کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں 12 میں سے 8 تجربہ کار پائلٹ حصہ لیتے ہیں جبکہ چھ پائلٹس کا ہر سال تبادلہ کیا جاتا ہے، ایف 16 طیارہ 1953 سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہا ہے۔

کلارک کاؤنٹی کے کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ملک اور لاس ویگاس کمیونٹی کے لیے نہایت افسوس کا دن ہے اور پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، پائلٹ اور ان کی اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی ورکشاپ کے دوران ریاست کیلیفورنیا میں گر کر تبا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے تھے تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی تھیں۔